26 اگست 2014 - 07:52
ایران کی توانائی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ جدید قسم کی لیبارٹری سے آراستہ ہونے کے پیش نظر ایران، جوہری تنصیبات میں کسی بھی طرح کی صنعتی خرابی کی شناخت کرنے کی مکمل توانائی رکھتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ جدید قسم کی لیبارٹری سے آراستہ ہونے کے پیش نظر ایران، جوہری تنصیبات میں کسی بھی طرح کی صنعتی خرابی کی شناخت کرنے کی مکمل توانائی رکھتا ہے۔ انھوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جوہری تنصیبات میں ایرانی ماہرین، ہر قسم کی خرابی و خامی دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کہا کہ ایران میں یہ توانائی موجود ہے کہ دشمن کوایران کی جوہری صنعت کی فضا میں داخل ہوتے ہی پہچان لیا جائے اور اسے اس بات کی اجازت نہ دی جائے کہ وہ کوئی تخریبی کاروائی انجام دے سکے۔انھوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ طے پانے سمجھوتے کے تناظر میں اس عالمی ایجنسی کے ساتھ ایران کا بھرپور تعاون جاری ہے تاہم دو طرفہ مفاہمت سے ہٹ کسی کو کوئی اقدام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام، مکمل شفاف ہے اور تہران نے نیک نیتی کے اظہار کیلئے فرض سے بھی کہیں بڑھکر تعاون کیا ہے اور اب مقابل فریق کی باری ہے کہ وہ اپنی نیک نیتی کے اظہار کے طور پر ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے۔

.......

/169